|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنماء ممبر سنٹرل کمیٹی سابق ایم این اےمیرعبدالرَّؤف مینگل نےاس امرپر افسوس کااظہارکرتے ہوئےکہاہےکہ اٹھارویں ترمیم اورصوبائی کوٹہ پرنوٹیفیکیشن کے باوجودبلوچستان کومطلوبہ کوٹہ پروسائل اورملازمتوں سےمحروم رکھاجارہاہے
کیونکہ ایک تازہ مراسلہ کے تحت پریس ابارڈکے تحت فارن ممالک میں تعنیاتیوں کےسلسلےمیں بلوچستان کومحروم رکھاگیاہےاس وقت کم وبیش ایک سوپچاس ممالک میں ایمیبیسیز موجودہےجس میں سفارتکارڈپٹی سفارتکار کمیشنرہائی کمیشنر فرسٹ سیکرٹری سیکنڈ سیکرٹری ڈائریکٹرز اتاشیزاوراسپورٹس اتاشی ٹی وی
چینلز اتاشی میڈیکل اتاشی ریس اتاشی لیبراتاشی اتاشی نادرااتاشی پاسپورٹ اتاشی  سمیت نیشنل بنک پی آئی اے کےمختلف دفاتر موجودہیں ان سمیت اوورسیزمیں بلوچ تو اپنی جگہ کوئی بلوچستانی بھی شامل نہیں ہےجس سےجاری استحصال اورمعاشی سیاسی نابابریاں واضع نظرآرہاہےجوموجودہ معاشی حالات سیاسی وانتظامی انتشاراور احساس محرومی کوجنم دےگی جس سےوفیڈریشن اورصوبہ تعلقات میں خلیج کووسیع کرےگا
جس طرح بلوچستان کوبطور کالونی چلانےکی کوشش کی جارہی ہے جومزیدسیاسی پیچیدگیوں کاباعث بنےگاجس سےسیاسی معاشی انتظامی امور سمیت قومی وسائل  پرتسلط پسندی وسعت پارہی ہےجس سےنفاق بڑھنے کاخدشہ موجود ہےکیونکہ اٹھارویں ترمیم اوروسائل کی تقسیم کےبعدبلوچستان کوچھ فیصدکوٹہ تمام ملازمتوں میں یقینی بنایاگیاتھالیکن ان تمام سفارتی اموروبیرونی ممالک میں موجودملکی اداروں میں بلوچستان کاکوئی بھی نمائندہ شامل نہیں کرنا اٹھارویں ترمیم کی آئین وقانون کی شدیدپامالی وخلاف ورزی ہے
جوبلوچستان کےعوام کی بنیادی حقوق پرڈاکہ زنی ہےجس پربی این پی پارلیمان قومی اسمبلی سینٹ اوربلوچستان اسمبلی میں دیگر سیاسی جماعتوں سمیت اس نارواعمل کےخلاف اسمبلی فورم پرپوائنٹ آف آرڈر پرنکتہ اٹھائےاورباقاعدہ قراردادلائےتاکہ ان ڈیڑھe سوسفارتخانوں واداروں میں بلوچستان کی نمائندگی کوقبول کرتےہوئےشامل کیاجائے جس سےبلوچستان کی حق نمائندگی جوچھ فیصدکوٹہ مطابق مل سکے
اب ملکی سیاسی حالات اس طرح کےاقدامات کوبرداشت کرنےکامتعمل نہیں ہوسکتےدنیااس وقت ایک عالمی وباءسے نبردآزماہےمعاشی عدم استحکام اورلاک ڈاؤں جومزیدجاری رہنےسے معاشی انتشاراور افراتفری کی جانب بڑھتےہوئےدکھائی دےرہےہیں ان حالات میں اس طرح کے ناانصافیوں پرجاری اقدامات کس طرح بھی نیک شگون نہیں ان اقدامات کوری وسٹ کرکےپریس گروپ سمیت سفارتی وانتظامی امورمیں بلوچستان کی نمائندگی کوترجیحی بنیادوں پر شامل کیاجائےبصورت دیگراس کےاثرات کی ذمہ داری وفاق پرعائد ہوگی