|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2020

اسلام آباد :  دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نائب قاصد کو بھی کورونا ہوگیا، خود چیف جسٹس گلزار احمد بھی عدالت نہیں آئے جس کی وجہ سے بینچ ٹوٹ گیااور ان کے ٹیسٹ کی ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے از خود انہوں نے اپنے آپ کو گھر پر ہی قرنطینہ کرلیا ۔

ٹوئٹر  پر انہوں نے لکھا ’’ دوڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر خرم اور ڈاکٹر یاسر 3  پیرا میڈیکس کے ہمراہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار کی عدالت کے 20 رکنی عملے کے ٹیسٹ کے لیے پہنچے ہیں، چیف جسٹس کا نائب قاصد پہلے ہی کورونا کا پازیٹو کا پولی کلینک ہسپتال میں قرنطینہ ہے ، آج چیف جسٹس عدالت نہیں آئے جس کی وجہ سے ان کے بینچ کو لسٹ سے نکال دیا گیا‘‘

کورونا وائرس: ترک پارلیمان میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں اسد علی طور نے بتایا کہ ’’چیف جسٹس گلزار احمد اور ان کے سیکریٹری مسعود الحسن کا بھی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کیاگیا اور اس کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے ، چیف جسٹس رپورٹ آنے کے انتظار میں گھر  میں ہی ازخود  قرنطینہ ہیں‘‘۔

ان کی اس ٹوئیٹ پر صحافی عاصمہ شیرازی نے لکھا ’’ اوہ نو‘‘

سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ہے ،بتایا جائے راشن کہاں اور کتنے میں خریدا گیا ،سپریم کورٹ نے کورونا ازخودنوٹس کیس کا …

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’ انہیں بھی ٹیسٹ کروانا چاہیے ‘‘

ایک اور صارف حیرت کا اظہار کرتےہوئے لکھا کہ ’’ آج نہیں آئے چیف جسٹس صاحب، آئے ہیں شاید، چیک کرلیں، از خود نوٹس کی سماعت بھی ہوئی ‘‘۔

“کرونا وائرس کےمریضوں کو آب زم زم دیا جائے” امام کعبہ نے ہدایت کردی

اخترملک نے اس پر کچھ تبصرہ تو نہیں کیا لیکن سینئر صحافیوں کو ٹیگ ضرور کیا۔