|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2020

کوئٹہ: نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان افرا تفری کا شکار ہے حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو بھیانک صورتحال کا سامان کرنا پڑے گا۔

بلوچستان میں پرائیویٹ اسکولوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑادی والدین کو مارچ کی فیس کارڈ تھمادیئے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرگیا ہے کہ حکومت مسائل پر توجہ نہیں دیا جارہا ہے ڈاکٹروں کی حفاظتی سامان ٹیسٹنگ کٹس بلوچستان میں موجود نہیں ہیں تفتان سے لوگ غیر روایتی راستوں سے بلوچستان میں داخل ہورہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی کابینہ میں آپس میں ناراضگیاں ہیں۔

حکومت بلوچستان افرا تفری کاشکار ہے حکومت بھول گئی ہے کہ کورونا وائرس پھیل رہا ہے اگر اس وباء کا سدباب نہ کیا گیا تو بھیانک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا عوام کی کمر ٹوٹ گیا ہے حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومت میں ہم آہنگی نہیں ہے دوریاں ہیں ملک میں صورتحال بھیانک ہوتی جارہی ہے اور اپوزیشن تیار ہے حکومت تیار نہیں ہے مشترکہ کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے حکومت ہوش کے ناخن لے اور یکطرفہ حکمت عملی ختم کردیں۔

وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس کریں اور کورونا وائرس سے نمٹنے کیخلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں بلوچستان میں پرائیوٹ سکولوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پرائیویٹ اسکولوں نے فیسوں کے کارڈز والدین کو تھمادیئے ہیں اور فیسوں کی مد میں 20فیصد بھی کم نہیں کئے گئے ہیں۔