قلات: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے کرونا وائرس سے متعلق معائنہ ٹیم کے رکن سیکرٹری گورنمنٹ آف بلوچستان منظور احمد موسیانی نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گزشتہ روز قلات میں پرنس آغا عبدالکریم خان ہسپتال میں واقع قرنطینہ سینٹرکا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے آئسولیشن وارڈ کا دورہ کرکے موجود سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر ایم ایس آغا کریم ہسپتال ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ہسپتال میں موجود قرنطینہ سنٹر اور آئسولیشن وارڈ میں سہولیات سے انہیں آگاہ۔
اور کہا کہ ہسپتال میں وینٹی لیٹر اور وی پی ایم ٹیسٹنگ کٹس کی اشد ضرورت ہے ایمرجنسی کی صورت میں علاج معالجہ کی سہولت موجود ہیں مگر وی پی ایم اور وینٹی لیٹر کی فراہمی کو ممکن بنائی جائے اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹر ز لیڈی ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اسٹاف کی آسامیوں کو پر کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر نسیم لانگو نے کرونا وائرس کے حوالے سے ضلع قلات میں صحت کے مسائل اور قرنطینہ سینٹر قلات اور منگچر کے بارے میں انہیں۔
تفصیلات سے آگاہ کیاوزیرآعلی کی معائنہ ٹیم کے رکن منظور موسیانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے قلات ڈویڑن میں کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور ہسپتالوں میں سہولیات کے متعلق خصوصی ٹیم بنائی ہیں جو قلات مستونگ خضدار سوراب اور بیلہ کا دورہ کریں گے۔
اور ہسپتالوں کے مسائل کرونا وائرس کے بارے میں وزیر آعلیٰ اور آعلیٰ حکام کو رپورٹ دیں گے اس موقع پر رکن معائنہ ٹیم منظور احمدموسیانی کرونا وائرس کے متعلق قرنطینہ سینٹر قلات اور منگچر کا تفصیلی دورہ کیا اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سے ملاقات کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقصود احمد شاہ اور دیگر ضلعی آفیسران بھی تھے