خاران: خاران میں یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا چاول اور چینی ناپید، عوام کو مشکلات درپیش ہیں شہری روز یوٹیلٹی اسٹورز کے چکر کاٹ کر مایوس لوٹتے ہیں خاران میں 5 یوٹیلٹی اسٹورز ہیں ان میں شہریوں کو وقت پر مذکورہ یوٹیلٹی اسٹورز سے اشیاء خوردنی نہ ملنا مایوس کن ہے دو ماہ سے علاقے کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں اٹا چاول اور چینی ناپید ہے جبکہ شہری روز یوٹیلٹی اسٹورز کا چاول چینی اور آٹے کی طلب کے لئے چکر کاٹ کر مایوس لوٹتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب اسٹورز ذرائع کے مطابق انھیں محدود کوٹہ کے تحت چینی چاول اور آٹا فراہم کیا جاتا ہیجو اسٹورز میں پہنچتے ہی ختم ہوجاتے ہیں جبکہ باقی اشیاء موجود ہیں لیکن لوگوں کا زیادہ طلب آٹے چاول اور چینی ہے لاک ڈاون کے باعث طلب مذید بڑھ گئی ہے۔
شہریوں نے اعلی حکومتی حکام سے اپیل کی ہیکہ خاران میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافہ سمیت مذکورہ اسٹورز میں رمضان المبارک سے قبل دیگر اشیاء سمیت چینی چاول اور اٹے فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔