|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

کوئٹہ: سنیٹر احمد خان نے وزیراعلی بلوچستان جام خان کمال اور وزراء کے درمیان اختلافات ختم کرادیئے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان نے ناراض وزراء کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صوبائی وزراء مٹھا خان کاکڑ، نور محمد دمڑ اور مشیر محمد خان طور اورپارلیمانی سیکرٹری سردار مسعود لونی وزیر اعلیٰ سے ناراض تھے، چاروں نے چند روز قبل وزیر اعلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔