|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

تربت: ٹیچنگ ہسپتال تربت کے لیئے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ادویات پیش، ایم ایس نے وصل کرلیئے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ محمد الیاس کبزئی نے جمعرات کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت جاکر مختلف ادویات کی بھاری مقدار ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر امداد بلوچ حوالے کردیئے۔ ڈی سی کیچ نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ یہ ادویات یہاں پر زیر علاج ان غریب اور نادار مریضوں کو مفت دیئے جائیں جنہیں دوران علاج ادویات خریدنے کی قوت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتال تربت پورے ڈویڑن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں پر تینوں ضلعوں سے مریض علاج کے لیئے آتے ہیں چونکہ زیادہ تر مریضوں کی تعداد غریب اور مفلس گھرانوں سے ہوتا ہے اس لیئے وہ دوائیاں خریدنے کی استطاعت بھی نہیں کرتے ایسے لوگوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کی بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیچنگ ہسپتال کو ایک معیاری اور تمام سہولیات سے آراستہ ایک بہتریں ہسپتال بنانے کا خواب رکھتے ہیں۔

جسے پورا کرنے کے لیئے کوشش کریں گے۔اس موقع پر بی اے پی کے ایم پی اے لالہ رشید دشتی بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ پی ایم اے کیچ کے صدر ڈاکٹر افضل خالق کے علاوہ سنیئر میڈیکل اسٹاف بھی موجود تھا۔