|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

حب: یوسی کاٹھوڑ بیلہ کے نواحی گوٹھ چنال کھڈاء میں 28 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔قتل وجوہات معلوم نہ ہوسکی اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ واردات کی اطلاع پاتے ہی موقع پر پہنچے نعش سول ہسپتال بیلہ میں پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور مقتول کے والد کی جانب سے قتل میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب بیلہ کے بی ایریا یوسی کاٹھوڑ کے نواحی گوٹھ چنال کھڈاء میں لیویز فورس بیلہ کے مطابق فائرنگ کرکے گھر میں سوئے ہوئے 28 سالہ نوجوان حضور بخش ولد نبی بخش قوم محمد حسنی ساکن سنیاں گوٹھ بیلہ کو قتل کردیا گیا جس کی اطلاع پاتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ نے نائب تحصیلدار بیلہ حبیب اللہ کھوسہ و لیویز فورس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر۔

نعش سول ہسپتال بیلہ پہنچاء جہاں ضروری کاروائی کے بعد مقتول کے والد نبی بخش کی جانب سے نامزد کردہ ملزمان سے دو ملزم داد رحمن ولد موسی اور امان اللہ ولد محمد اسماعیل اقوام گورانجہ ساکنان سنیاں گوٹھ بیلہ کو گرفتار کرکے مزید قتل میں ملوث نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سرگرمی سے تلاش شروع کردی ہے تاہم قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔