|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

قلات:  قلات میں آل پارٹیز کے زیر اہتمام طویل لاک ڈاؤن کے تاجروں کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج اور پریس کانفرنس آل پارٹیز کی جانب سے بھر پورحمایت، انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی کی قیادت میں گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے لاک ڈاؤن سے شدید متاثر دکانداروں نے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے تاجربرادری کے ساتھ عدم تعاون کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل حاجی محمد جان دہوارسنی تحریک کے حافظ حبیب سلطانی،جمیعت علماء اسلام کے عبداللہ لانگو تحریک انصاف کے محمد ابراہیم سمالانی سمیت سمرسیبل،ٹیلر ماسٹر،مکینک اور مزور رہنماؤں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کروناوائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچادی یہ بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

اس وباء کے پھیلنے کی پیش نظر قلات کے تاجر برادری نے حکومت کی طرف سے جاری لاک ڈاؤن میں بھر پور ساتھ دیا لیکن افسوس کے حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے تاجر برادری کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعان نہیں کیا جارہا راشن منظور نظر افراد میں تقسیم کئے جارہے کمیٹیوں کی ذمہداری کا کچھ پتہ نہیں چل رہا ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہ گئے ہیں دکان کا کرایہ ادا نہیں کرسکتے ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے ہماری سفید پوشی کا برہم رکھتے ہو ئے ہماری مدد کی جائے۔

تاکہ ہم اپنے کاروبار اور محنت مزدوری کرکے ہم اپنے بال بچوں کے لیے دووقت کی روٹی کما سکے انہوں نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ اگر انتظامیہ دکانداروں کے لیے ایک شیڈول بنائے اس شیڈول کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر کچھ دکانداروں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دکانداری کرنے کی اجازت دی جائے اور اس حولے سے بہت جلد ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ سے ملاقات کیا جائے گا۔