|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2020

خضدار: خضدار میں متنازعہ اراضی کی ملکیت پر لڑائی اور فائرنگ، چار افراد زخمی، بی اے پی رہنماء گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خضدار کے نواحی علاقہ فیروز آباد میں متنازعہ زمین پر گنگو قبیلے کے دو گروپس میں آتشی اسلحہ سے لڑائی ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں چار لوگ زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں عبدالعزیز ولد محمد قاسم گنگو، ساکن فیرو زآباد، محمد نور ولد نورمحمد قوم گنگو ساکن فیرو زآباد، محمد جان ولد عبدالشکور قوم گنگو، عبدالسلام ولد عبدالرحیم گنگو ساکن فیرو زآباد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو لیویز فورس نے ہسپتال پہنچایا، جب کہ لیویز فورس نے کاروائی کرتے ہوئے بعد ازاں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سعداللہ ولد شیر محمد گنگو، عبداللہ ولد عبدالشکور گنگو، محمد صادق ولد رحم دل گنگو اور احمد خان ولد خان محمد گنگو ساکن فیرو زآباد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ دونوں گروپس کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے تنازعہ جاری تھا اس حوالے سے ایک گروپ نے پریس کانفرنس کرکے دوسرے گروپ پر الزام بھی عائد کیا تھا۔

تاہم آج آمنے سامنے آنے پر دونوں گروہوں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چار لوگ زخمی اور چار گرفتار ہوگئے۔