مستونگ:سابق وزیراعلی بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی کا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی سے رابطہ اور مسلسل کوشش سے مستونگ کیلئے کوروناوائرس کے روک تھام کے حوالے مستونگ کے ہسپتالوں میں سہولیات فراہمی یقینی بناتے ہوئے۔
آج باقاعدہ درجہ ذیل ضروری سامان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے حوالے کردیاگیا۔فراہم کی جانیوالے ضروری سامان میں ایک عدد پورٹ ایبل ایکس رے مشین،،ایک عدد سی بی سی مشین،،ایک عدد وینٹیلیٹر،،1000 عدد پی پی ای کٹس،،، 2000 سرجیکل ماسک،،،1000 سینیٹائزر،،50عدد بیڈ،،200عدد این 95 ماسک اور 200 حفاظتی کٹس. مہیا کردی گئی۔
جبکہ مستونگ شہر میں جراثیم کش اسپرے کرنے کیلئے میونسپل کمیٹی مستونگ کو ایک ڈرم(220لیٹر) جراثیم کش ادویات بھی فراہم کردئے گئے۔۔۔واضع رہے کہ نواب رئیسانی کی کاوشوں سے ہسپتالوں کیلئے فراہم کی جانیوالے ضروری سامان کوروناوائرس کے روک تھام اور مریضوں کو فوری سہولت ملے گی اور مستونگ میں ضروری سامان کی موجودگی سے مسائل میں کمی ہوگی۔درین اثناء مستونگ کے ہسپتالوں کے لئے ضروری سامان کی فراہمی کا عوام نے خیر مقدم کیا۔