اوستہ محمد: نیشنل پارٹی تحصیل اوستہ محمد کے سابق علی حسن بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی سی جعفر آباد کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور مزدور طبقہ کو آج تک کچھ نہیں ملا ہیں اور کروڑوں کے راشن کی گیت گھا رہے ہیں لیکن عوام کو صرف سبز باغ دیکھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی سی جعفرآباد کی نااہلی کی وجہ سے غریب عوام راشن اور دیگر زندگی کے تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں انہوں نے کہا ہے کہ راشن کی تقسیم کے للیے کمیٹی میں ایسے لوگوں کو ڈی سی صاحب نے شامل کیا ہے وہ سب متنازیہ ہیں وہ لوگ عوام کوراشن دینے کے بجائے اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کی سر توڑ کوشش ہیں اور آج تک حقدار کو ابھی تک کچھ نہیں ملا ہیں۔
انہوں نے چیف سیکریڑی بلوچستان اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ڈی سی جعفرآباد کی ناقص کارکرد گی بدر بانٹ کا نوٹس لیا جائے اور کمیٹی میں شامل ممبران کو ختم کرکے عوام کو جلد از جلد عوام کوریلیف دیا جائے۔