تربت: انجمن تاجران تربت کے ترجمان نے کہاہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی اور ایس ایس پی کیچ نجیب اللہ پندرانی کا تعاون تاجروں اور دوکانداروں کے ساتھ لائق تحسین ہے، کرونا ایک عالمی وباء ہے جس نے پوری دنیاکو پریشانی میں ڈال دیاہے ایسے حالات میں انتظامیہ پرکافی دباؤ ہے۔
مگر ڈپٹی کمشنرکیچ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی ایک فرض شناس اور انسان دوست افیسرکی حیثیت سے تمام ترمعاملات کو معاملہ فہمی کے ساتھ بحسن وخوبی نبھارہے ہیں، ان کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کرونا جیسی وباء سے بھی بچیں اوران کی مشکلات بھی کم سے کم ہوں، انہوں نے کہاکہ ایسے کٹھن ومشکل حالات میں تمام ترمعاملات کو انتظامیہ پرچھوڑ دینا قرین انصاف نہیں۔
بلکہ معاشرے کے ہرباشعور فرد کو بھی کرونا کے حوالے سے لوگوں میں شعور وآگہی پھیلانے کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا اس سلسلے میں انجمن تاجران انتظامیہ کے ساتھ ہرممکن جائز تعاون کیلئے تیارہے۔