|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2020

مستونگ:وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا مستونگ آمدشہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور آئیسولیشن واڈ کا معائینہ کیاڈپٹی کمشنرمحبوب احمد،اور ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر نوازشاہ نے بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو دورہ مستونگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہبلوچستان حکومت کی مثبت و بروقت اقدامات سے کورونا وائرس کاپھیلاو رک گیا۔ صوبائی حکومت نے تمام اضلاع میں آئیسولیشن سینٹرز قائم کئے ہسپتالوں میں کٹس و دیگر سامان مہیا کردی ہے۔
ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے پاس ضروری سامان کی اب کمی نہیں ہے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ضروری سامان فراہم کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔چین سے مزید ضروری سامان منگوائی ہے بہت جلد پہنچ جائینگے۔ کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔یہ عالمی وباء ہے اس کا کوئی ویکسین نہیں احتیاطی تدابیر علاج ہے۔