کوئٹہ/سبی/گوادر: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ،سبی،گوادر میں پیش آنے والے مختلف حادثات اورو اقعات میں 5افراد جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب رشتے کے تنازعے پر خنجروں کے وار سے نوجوان منیراحمد ولد حمید سکنہ سریاب روڈ جاں بحق ہوگیا جس کی میت کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔اسی طرح ضلع سبی کے علاقے کلی درمحمد میں شاہ میر ولد عطاء محمد کو دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاجس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ضلع سبی کے علاقے محلہ غریب آباد میں محمد آصف ولد امان اللہ نامی شخص نے خود کوگولی مار کر خودکشی کرلی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔دریں اثناء ڈھاڈر کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص عبدالطیف جاں بحق جبکہ دو افرادمحمدبخش،شربت خان زخمی ہوگئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
علاوہ ازیں گوادر سے کراچی جانے والی سیکورٹی فورسز کی کانوائے میں شامل ایک گاڑی اورماڑہ کے قریب بسول میں حادثے کاشکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار آصف جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں،لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جبکہ سبی کے علاقے کمبڑی پل کے قریب مزدار تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے تین خواتین ذرینہ،جمال اور بی بی ثمینہ زخمی ہوگئی ہیں جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔