تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ایک بیان میں ڈسٹرکٹ کیچ کے نااہل اور سلیکٹڈ ممبران بلوچستان اسمبلی اور نااہل انتظامیہ کی ملی بھگت سے کرونا جیسے وباء کو ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت پورے ضلع میں پھیلانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں جسے بحیثیت ذمہ دار اور بلوچ نوجوانوں اور بلوچستان کے نمائندہ طلباء تنظیم کی حیثیت سے انکو انکے عوام دشمن پالیسی میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
لاک ڈاؤن کے نام پرصرف ایک تعصبی ہڑتال کی جارہی ہے اور بازار کسی کے گمان سے زیادہ رش ہے ہر جگہ عوام کی ہجوم ہے بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کے نام پر ہمارے ماؤں اور بہنوں کی تذلیل کی جارہی ہے جسے ہم ایک غیرت مند اور زندہ قوم کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے۔ ڈسٹرکٹ کیچ کے ایک نااہل ایم پی اے جو خود کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں۔
وہ خود جان بوجھ کر احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا رہی ہے ان جیسے نااہل ممبران اسمبلی اور سلیکٹڈ وفاقی و صوبائی اور نااہل انتظامیہ سے عوام کوئی امید نہ رکھیں کیونکہ ان ممبران سمیت انتظامیہ کو عوام سے کوئی سروکار نہیں بلکہ اس وباہ سے بچنے کے لیئے عوام خود بین الاقومی ادارے کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرتے ہوئے بلاجواز گھر سے نہ نکلیں تاکہ ہم اس وباء کو خود شکست دیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے کرونا جیسے جان لیوا وباء نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں اپنے پنجے گھاڑ دیئے جسکی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے اس پورے وباء کو پھیلانے میں نام نہاد اپوزیشن برابرکے شریک ہیں کیونکہ بلوچستان اسمبلی میں کوئی اپوزیشن جماعت ہی نہیں۔سلیکٹڈحکومت کے ترجمان نے جو اعداد شمار بتائے ہیں یہ اعداد شمار کو ہم مسترد کرتے ہیں کیونکہ جب تک نااہل صوبائی حکومت سختی اور ایمانداری سے ٹیسٹ نہیں کرینگے۔