|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 5مئی تک توسیع کردیا گیا، لاک ڈاؤن میں توسیع کی وجہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلاؤ ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں 5مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

جس میں تمام بڑے کاروباری مراکزکی بندش، ریسٹورنٹس اور فوڈپوائنٹس، شاپنگ مالز، اندرون اور بیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری پر پابندی شامل ہے جبکہ عوامی ہجوم پر بھی پابندی عائد ہے۔ حکومت بلوچستان نے شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کیلئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت تاکید کی ہے خاص کر چہرے کو ڈھانپنے کیلئے ماسک، مفلر اور کلچر شال کی بھی اجازت دی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع اور سختی کی وجہ مقامی سطح پر کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلاؤہے۔