|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2020

مستونگ: قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں تین مختلف حادثات اور واقعات میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں تین مختلف حادثات میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے کھڈکوچہ میں الحسن ہوٹل پر واقع اسماعیل بلوچ کلینک اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سٹور میں ڈاکٹراسماعیل بلوچ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کردی۔تمام زخمیوں کی حالت بہتر ہونے پرگھروں کو روانہ کردیاگیا۔قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں سرکاری طور پر کسی قسم کا ریسکیوایمرجنسی سینٹر موجود نہیں ہے۔