مستونگ : ضلع مسونگ کے علاقے دشت کمبیلا سکوزئی کے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے غریب دیہاڑی دار طبقہ کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر ضلع مستونگ کے لیے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔
جبکہ ڈی سی مستونگ نے بھی تمام علاقوں جہاں پر مستحق اور غرباء ہیں انہیں راشن پہنچانے کا اعلان گزشتہ اپنے پریس کانفرنس کے دوران کیاتھا مگرسپیزنڈ یونین کونسل کو مکمل نظرانداز کیاجارہا ہے عوام کی بڑی تعداد لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی بدحالی کا شکار ہیں
جبکہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم روزانہ مستونگ کے دیگر علاقوں میں راشن تقسیم کررہی ہے جو کہ ایک نیک شگون ہے مگر کمبیلا اور سکوزئی کے علاقے کو مکمل طورپر نظرانداز کیاجارہا ہے جوکہ یہاں کی عوام کے ساتھ سراسرزیادتی ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اہلیان سپیزنڈ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ برتا جائے بلکہ سپیزنڈ یونین کونسل جس کی آبادی 70ہزار کے قریب لگ بھگ ہے لہٰذا ہم ڈی سی مستونگ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب اور دیہاڑی دار افرادکو نظرانداز کرنے کی بجائے انہیں راشن فراہم کیاجائے جو اس وقت شدید پریشانی سے دوچار ہیں
جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے سے لوگوں کو ضروریات زندگی اور خورد و نوش کی اشیاء لیجانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے لہٰذا غریب عوام کے دردکامداوا کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو حل کیاجائے۔
مستونگ،دشت کمبیلاسکوزئی میں غریب عوام راشن سے محروم، ڈی سی نوٹس لے،عوامی حلقے
وقتِ اشاعت : April 23 – 2020