|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2020

کوئٹہ: سی ٹی ایس پی ویٹنگ لسٹ امیدواروں سنگت شیر زمان اور کامران خان کاکڑ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئی کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں تعیناتیوں کیلئے 9 سے 15 اسکیل کی خالی رہ جانے والی اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کرنے کی بجائے کامیاب امیدواروں کو تعینات کرکے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے، اور بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے وہ ناامیدی کے سائے سے بچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس محکمہ تعلیم میں تعیناتیوں کیلئے 9 سے 15 اسکیل کی آسامیوں پر ٹیسٹ انتہائی سخت ہونے کی وجہ سے آدھے سے زیادہ امیدوار فیل ہوگئے تھے اور جو امیدوار پاس ہوئے تھے ان میں سے بھی بڑی تعداد میں امیدواروں کو مبینہ غلط پالیسی کی وجہ سے تعینات نہیں کیا جارہا۔ ایجوکیشن پالیسی 2019 کے مطابق کسی بھی امیدوار کا کسی بھی وجہ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے انتظار میں بیٹھے کامیاب امیدواروں کے بجائے آسامیاں دوبارہ مشتہر کی جائیں گی۔

جو پاس امیدواروں کیساتھ ناانصافی ہے اور انکی حق تلفی ہے ایک امیدوار کو چار آسامیوں کی بجائے ایک آسامی پر شارٹ لسٹ کیا جائے جس سے بہت سی آسامیاں خالی رہ جانے سے بچ جاتیں انہوں نے گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سے اپیل کی کہ خالی اسامیوں کو دوبارہ مشتر کرنے کی بجائے کامیاب امیدواروں کو تعینات کرکے محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے، اور بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دیا جائے وہ ناامیدی کے سائے سے بچ جائیں۔