|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2020

تربت: تربت، موبائل نیٹ ورک الوارد جیز کمپنی کا نیٹ ورک کئی گھنٹوں کیلئے معطل، صارفین کو سخت مشکلات کاسامنا، تربت میں منگل کے روز جیزالوارد موبائل نیٹ ورک کی سروس معطل رہی جوکئی گھنٹوں تک جاری رہی، نیٹ ورک کی خرابی سے ہزاروں صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا رہا، تاہم نیٹ ورک کی بندش کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔

صارفین کاکہناہے کہ مذکورہ موبائل کمپنی کی سروس گزشتہ2سالوں سے خرابی کا شکارچلا آرہاہے صارفین شکایتیں کرکرکے تھک چکے ہیں مگرتاحال سسٹم کی بہتری کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ اب نیٹ ورک کے تعطل کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے جس سے صارفین مزید مشکلات سے دوچارہوں گے۔