|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 لاکھ 25 ہزار 487 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 91 ہزار 57 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 17 لاکھ 88 ہزار 606 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 58 ہزار 678 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 45 ہزار 824 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے نجات پا کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 50 ہزار 243 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 709 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں میں 7 لاکھ 50 ہزار 544 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 997 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 85 ہزار 922 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 13 ہزار 24 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 22 ہزار 157 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 25 ہزار 549 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 89 ہزار 973 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں21 ہزار 856 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 183 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 575 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 53 ہزار 129 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 738 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 78 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 491 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 1 ہزار 790 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 ہزار 481 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 87 ہزار 26 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 4 ہزار 632 ہو گئی ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 804 ہو گئے۔

کورنا وائرس سے روس میں کل اموات 555 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 773 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 121 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 930 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 11 ہزار 155 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 391 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 ہزار 527 مریض اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔