|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2020

ایران میں وزرات صحت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 24 اپریل کو کو کورونا وائرس کے 1168 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ مصدقہ کیسز کی تعداد 88194 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 93 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد ایران میں کل ہلاکتیں 5574 تک پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک میں اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب 66596 ہے۔

ان کا کہنا تھا 3121 مریض اب بھی تشویش ناک حالت میں ہیں۔

انھوں نے بتایا کے اب تک ایران میں کووڈ 19 کے 399927 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔