|

وقتِ اشاعت :   April 24 – 2020

سبی: حاجی شہر کے قریب شہزور مزدہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا،حادثے کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈویژنل ہیڈ کواٹر سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور چھوٹے بچے شامل ہیں ایدھی ذرائع سبی کے مطابق کچھی کے علاقے حاجی شہر سے کوئٹہ جانے والے خانہ بدوشوں کا مزدا ٹرک حاجی شہر کے قریب شہزور مزدہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں شعبان ولدعبدالرزاق،جلال ولد خیراللہ،خالدہ بنت علی نواز،عرفان ولدجلال،شاہنواز ولدشہزادہ،نواز ولد شہزادہ،عمران ولد علی نواز،زینت ولدعلی نواز،ہزارہ ولدمحمد صادق،کورہاولدمیرحسن،صائمہ ولدشہزادہ،اشبا زوجہ درمحمدشامل ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذدریعے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور چھوٹے بچے شامل ہیں۔