حب: نیشنل پارٹی تحصیل حب کے صدر روشن علی جتوئی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہیکہ ڈی سی لسبیلہ کے جانب سے کہا گیا کہ پولیو ٹیموں کے ذریعے سروے کرکے مستحقین کو راشن دیا جاے گا لیکن افسوس کہ حب پولیوں ٹیموں کے جانب سے سروے کرنے کے بجاے گھروں میں بیٹھ کر خانہ پری کرکے حکومتی جماعت کے نمائندگان سے لسٹیں لیکر انکے من پسند افراد کے ناموں کے فہرستیں جمع کرکے راشن کی تقسیم میں جانبداری کرکے غیر منصفانہ روش اختیار کرکے غریب مستحقین کی حق تلفی کی گی جو کہ انکے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے مزید کہا ہیکہ نیشنل پارٹی غریب عوام کے ساتھ ہونے والے زیادتی کو قطعا برداشت نہیں کریگی۔ انھوں نے کہا ہیکہ حب کے عوام بھوک سے نڈھال ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کے لے آنے والے راشن کو بندر بانٹ کرکے انتظامیہ بدعنوانی کا مرتکب ہورہی ہے۔ حب کے عوام کو مزید پریشانی، اذیت و کوفت میں مبتلا نہ کیا جاے۔ حب کے عوام میں اس ناانصافی کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ جو کسی بھی وقت احتجاج کی صورت اختیار کریگا۔ جو حالات کے خراب ہونے کا باعث بنے گا۔
لہذہ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے کر تمام علاقوں میں پولیوں ٹیموں کو روانہ کرکے سروے کراے تاکہ تمام لوگوں کا بربری کی بنیاد پر راشن کی فراہمی ممکن ہو۔ چونکہ حب کے دیہاڑی دار مزدورو کو راشن نہ ملنے کی وجہ سے انکا بھوک کے ہاتھوں حالت غیر ہوچکا ہے۔ لہذہ حکام بالا انصاف کے تقاضہ پورے کرکے تمام لوگوں کو سروے میں شامل کریں تاکہ بھوک کی وجہ سے کسی قسم کی انسانی سانحہ وقوع پذیر نہ ہو۔