|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2020

تھائی لینڈ نے اپنے 2020 کے دفاعی بجٹ میں 557 ملین امریکی ڈالرز کی کمی کردی ہے، اس کمی سے حاصل ہونے والی رقم مرکزی حکومت کے کورونا وائرس کے بحران کے اثرات کو ختم کرنے کے لئے قائم کئے گئے فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

بینکاک پوسٹ کے مطابق یہ کٹوتی تھائی لینڈ کے 2020 کے دفاعی بجٹ کو تقریبا THB 213.7 بلین تک لے گئی ہے، جو THB 231.7 بلین کے منصوبہ بند فوجی اخراجات کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصد کی کمی ہے، جس کی تصدیق اس سال کے شروع میں بجٹ دستاویزات میں کی گئی تھی۔ تھائی لینڈ کا دفاعی بجٹ 2019 میں THB227 ارب تھا۔

رائل تھائی آرمی (آر ٹی اے) کے ترجمان کرنل وینتھائی سووری نے ایک پریس کانفرنس میں بجٹ میں کٹوتی کی تصدیق کردی ہے۔