|

وقتِ اشاعت :   April 26 – 2020

کراچی: امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کورونا وائرس کے چین سے امریکا میں پھیلنے کے معاملے پر چین کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وائرس چین سے نیویارک میں نہیں بلکہ یورپ سے پھیلا ہے.

دوسری جانب چین نے کورونا وائرس کی ابتدا اور پھیلاؤ کی تفتیش کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اس کو سیاسی قرار دے دیا۔

گورنر کومو نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے وائرس پھیلنے سے متعلق امریکا میں سفری پابندیاں لگانے میں سستی کی اور اس جس وقت پابندیاں لگائی گئیں یہ وائرس پھیل چکا تھا۔