|

وقتِ اشاعت :   April 27 – 2020

کوئٹہ: کو ئٹہ میں لاک ڈا ون سے تجارتی مراکزبند،مزدور طبقہ معاشی بدحالی کاشکار،حکومتی امداد سے بعض شہری محروم۔تفصیلات کے مطابق کو رونا وائر س کے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لا ک ڈاؤن کی وجہ سے مزدورطبقہ شدید متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔ مزدوروں کی بڑی تعداد صبح سویرے وزانہ ہاتھ میں کھدا ل،بیلچہ اور رنگ سا زی کا سامان تھامے مختلف شا ہراہوں پرکام کی تلاش میں سرگرداں دکھائی دیتے ہیں۔

مگر کاروباری مراکز بند ہونے کی وجہ سے ہونے مایوس ہوکر گھرلوٹنا پڑتا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے معاشی پیکج اور راشن تقسیم کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعض مزدور اس سے اب بھی محروم ہیں۔

مزدوروں کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد تجارتی مراکز بند ہونے سے وہ نان شبینہ کے محتاج ہوکررہ گئے ہیں جبکہ ریلیف سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے ریلیف پیکجز کی فراہمی کویقینی بنائیں اور حق دار کو ان کا حق مل سکے۔