کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 107 دکانیں سیل اور 78 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھر لاک ڈاؤن کا سلسلہ برقرار ہے مگر تجارتی مراکز میں لاک ڈاؤن کے خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں بڑے تجارتی مراکز میں چند مقامات پر دکاندار خفیہ طورپر دکانیں کھول کر کاروبار کررہے۔
ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نداکاظمی نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 107 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ 78 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے سی کوئٹہ نداکاظمی کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن پر عملدآرمد کرانے کیلئے سختی برقرار رہے گی۔