کوئٹہ: کوئٹہ شہرکے یوٹیلیٹی اسٹورز میں چینی اور دالوں کی کمی برقرار،شہری مہنگے داموں چینی او دالیں مارکیٹوں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں 63 کے قریب یوٹیلیٹی اسٹورز کو فعال کردیا گیا ہے۔
تاکہ شہریوں کو سستے داموں اشیاء خورد ونوش خریدنے میں آسانی پیدا ہوسکے مگر یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، دالیں اور کھجورکی کمی موجود ہے جس کی وجہ سے شہری عام بازاروں سے ان اشیاء کو مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔