|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2020

اوستہ محمد: محکمہ خوراک گندم خریداری کے لیے مراکز قائم کر کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز کرے کھیرتھر کینال میں ڈی سلیٹنگ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید فنڈز جاری کیئے جائیں کیوں کہ اس وقت کینالوں میں سکھر بیراج سے پانی کی سپلائی معطل ہے بی اے پی کی حکومت کے کاوشوں کا نتیجہ ہے کھیر تھر کینال کو سندھ کے حصے سے بھل صفائی کروانے کے لیے سندھ حکومت سے بھل صفائی کی مد میں 70 فیصد بجٹ منظور کروالیا ہے۔

اوستہ محمد گندا خہ میں روڈوں کے جال بچھانے کے لیے مزید ترقیاتی اسکیمات لا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر و رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں اوستہ محمد ٹو ہیڈ باغ غوث پور ٹو گندا خہ سمیت دیگر مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مزید فنڈز لا رہے ہیں گندم۔خریداری کے حوالے سے میں نے سیکریٹری خوراک سے بات چیت کیا ہے۔

بہت جلد اوستہ محمد گنداخہ میں گندم۔خریداری کے مراکز قائم کیئے جائیں گے ڈویژن نصیر آباد میں مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیرہ اللہ یار ٹو اوستہ محمد اور اوستہ محمد ٹومیر واہ روڈ ڈیرہ مراد جمالی تک روڈ بنانے کا کام آخری مراحل میں ہیں بلوچستان عوامی پارٹی عوامی مسائل سے بخوبی آگا ہ ہے محدود وسائل میں رہ کر بھی عوام کو صحت تعلیم روز گار مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کینالوں کی بھل صفائی کے حوالے سے بھی توجہ دے رہی ہے۔

اس وقت پٹ فیڈر کینال اور کھیر تھر کینال کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مزید فنڈز کی ضرورت ہے کیوں کہ ہمارا علاقہ زرعی علاقہ ہے یہاں کے لوگ زراعت سے وابستہ ہیں زراعت میں بہتری کی وجہ سے لوگوں کیں خوشحالی آئے گا۔