|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ کورونا کی وبا میں حکومت بلوچستان کا انقلابی اقدام،کورونا اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کے لئے وزیراعلی قرض حسنہ اسکیم کا آغاز کر دیاگیا۔اسکیم کے تحت کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں کو بلاسود قرضہ فوری طور پر دیئے جائینگے۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے مطابق قرض حسنہ کا مقصد کورونا سے متاثرہ گھرانوں کو باعزت طریقے سے مالی امدادفراہم کرنا ہے۔

قرض حسنہ سے متاثرین اپنے خاندان کے لئے خوراک،ادویات،یوٹیلیٹی بلز سمیت دیگر اخراجات پورے کر سکیں گے،محکمہ خزانہ بلوچستان کے حکام کاکہنا ہے کہ بلا سود قرضے کی سہولت پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25 ہزار خاندانوں کو فراہم کی جائیں گی اورقرض کی رقم 10 سے20 ہزار روپے ہے جس کی واپسی کی معیاد 3 ماہ ہے جبکہ قرض کی واپسی ماہانہ 500 سے1000 روپے تک رکھی گئی ہے،واپسی قسط کا آغاز لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شروع ہوگا۔