کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں مزید تعیناتیاں نہ کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں تعیناتیوں کے طریقہ کار سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ علی احمد کاکڑ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوا، درخواست گزارکے مطابق کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ میں 2006 کے قبائلی معاہدے کے تحت تعیناتیاں کی جاتی ہیں، عدالت نے پرنسپل کیڈٹ کالج قلعہ سیف اللہ کو مزید کوئی تعیناتیاں نہ کرنے کا حکم دیدیاہے جبکہ عدالت کی جانب سے چیف سیکرٹری، سیکرٹری کالجز اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔