کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاون کی صورتحال برقرار، تجارتی مراکزکی بندش اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں جبکہ تعمیراتی کام سے منسلک دکانیں کھلنے کے بعد تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار رہے۔شہر میں دودھ دہی کی دوکانوں سمیت تندوربھی کھلے ہیں جبکہ تعمیراتی کام سے منسلک دکانیں کھلنے کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں سے جڑے کاروبار شروع ہوگئے ہیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے لگائی گئی پابندی برقرار ہیں۔
اہم تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ، فوڈپوائنٹس سمیت اندرون وبیرون صوبہ چلنے والی ٹرانسپورٹ معطل ہے۔ کوئٹہ شہر میں اشیاء خوردونوش، سبزی، گوشت کی دوکانوں سمیت میڈیکل اسٹورز اور پٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں