کوئٹہ: محکمہ صحت نے بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیلات جاری کردیں،بلوچستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی شرح 2 فیصد ہے،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کی شرح 23 فیصد ہے۔
جبکہ کورونا کے 853مریضوں میں سے 71 کو شیخ زید ہسپتال اور 7 کو فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ 586 افراد نے خود کو گھروں میں کورنٹائن کررکھا ہے،گھروں میں خودکوکورنٹائن کرنیوالے مریضوں کی شرح 66فیصد ہے۔