|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2020

کوئٹہ: ڈی سی کوئٹہ میجر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ سرحدکی بندش حالیہ مہنگائی کی بڑی وجہ ہے، اشیاء خوردنی مارکیٹوں میں نہیں پہنچ رہی، گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی تو خوراک کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران حالیہ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑادیئے اشیاء خوردنی مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب بادینی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وباء کے باعث سرحد بند ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹوں میں سامنا نہیں پہنچ رہااگر گراں فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی تو شہر میں خوراک کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ رواں سال کورونا کی وباء کے باعث عوام کے ہجوم لگنے کے پیش نظر رمضان سستا بازار بھی نہیں لگایا گیا۔