|

وقتِ اشاعت :   April 29 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں مہنگائی نے خریدارواں کو پریشان کر دیا،دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر نے لگے۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیاء خوردنی کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

گوشت توپہلے سے ہی عوام کی پہنچ سے دورتھی اب دالیں،سبزیاں اور پھل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں عوام کی قوت خرید جواب دے گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی اور نہ ہی مارکیٹوں میں سرکاری لسٹ آویزاں ہیں شہریوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے حالیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔