|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2020

پنجگور: بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیراحمد بلوچ ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ نائب صدرعلی جان نے اپنے دیگر ساتھیوں عبدالحفیظ بلوچ شیراحمد یعقوب راہی صلاح الدین حفیظ بلوچ اور دیگر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کورونا کے ساتھ ساتھ دنیا لاک ڈاؤن کی لپیٹ میں ہے اور دو لاکھ افراد کورونا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور محنت کشوں کا شہر ہے لاک ڈاؤن کی وجہ سے محنت کش طبقے کا روزی متاثر ہوچکا، ہے لوگ بھوک افلاس کا شکار ہوچکے ہیں پنجگور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہے اور حکومت نے متاثریں کے لیے پیسے بھی ریلیز کیئے لیکن ان پیسوں سے غریبوں کی کوئی شنوائی نہیں ہوسکا انہوں نے کہا کہ ہماری تجاویز کو مسترد کردیا گیا شرم کی بات ہے کہ غریبوں کے لیے دئیے گئے ر اشن پارٹی بیس پر یونٹوں میں تقسیم کیئے گئے۔

اور غریب اور مزدور مستحق لوگوں کو نظر انداز کیا گیا یہ راشن مستحقین کے لیے تھے جن کے گھروں کے چولہے بج چکے تھے افسوس کا مقام ہے کہ انتظامیہ نے غریب کو چھوڑ کر ایک پارٹی کے ورکروں کو نوازا انہوں نے کہا کہ پنجگور میں لاک ڈاؤن برائے نام ہے بارڈر بھی کھلا ہیاور کوئٹہ کراچی سے لوگ ہر روز شہر میں داخل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کورونا کا اگر کوئی مریض تھا تو اس کا زمہ دار بھی انتظامیہ ہے حکمران جماعت نے غریبوں کا حق مار کر پارٹی پروری کو رواج دیا جس سے کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ اصل مستحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے عوام کس کا در کھٹکٹائے انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا نے لوگوں کو بے روزگار بنادیا ہے تو دوسری طرف مہنگاہی کے ہاتھوں لوگوں مفلسی سے دوچار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں ایک کروڑ اسی لاکھ روپے کی راشن کی تقسیم کی بازگشت ہے اس میں عوام کنفیوز ہیں کہ یہ راشن کہاں اور کن گھروں میں تقسیم ہوئے اس حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چائیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور کے دہی علاقے بھی راشن کا حق دار تھے مگر ان علاقوں کو بائی پاس کرکے صرف منظور نظر افراد اور علاقوں میں تقسیم کیئے گئے انہوں نے کہا کہ رولر پارٹی میں شرم دنیا ہے اور نہ خوف خدا ہے غریب محنت کشوں کے لیے جو راشن ملے تھے ان پر بھی ورکر پروری کو رواج دیا انہوں نے کہا کہ تمام راشن بی این پی عوامی کے ضلعی صدر اور ان کی کابینہ کی ایڈوائز پر کیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس بدانتظامی کے زمہ دار ڈپٹی کمشنر اور اس کی ٹیم میں شامل دونوں اسٹنٹ کمشنرز اور معاونین ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا پر سیاست باعث شرم ہے اور فوٹو سیشن گناہ عظیم ہے جو ایک کلو چینی کے لیے لوگوں کا عزت نفس مجروح کیا جارہا ہیانہوں نے کہا کہ ایم پی اے پنجگور خود کو زمینی خدا سمجھنے لگا ہے اسے یاد رکھنا چائیے کہ غریبوں کی آہیں بے کار نہیں جائیں گی غریب کے منہ سے نوالہ چھین کر امیر کے منہ میں ڈالنا کے خطرناک نتائج ہونگے انہوں نے کہا کہ دفاتر سے بھتہ وصولی کے لیے بھی رولنگ پارٹی نے ٹیم بنایا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا فنڈز کی تحقیقات کرے اور عوام کو انصاف دلائے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر کی بندش کے نام نہاد اعلان پر صرف، بھتہ بڑھانے کی حد تک ہے صوبائی وزیر خود ٹھیکدار ہے تمام روڑوں کے ٹھیکے ان کے اپنے ہیں صرف نام نہاد فرم کا نام استعمال ہورہا ہے اور سڑک کی تعمیر کے نام پر اقربا پروری اور بے قاعدگیاں ہورہے ہیں اور کٹننگ کے نام پر لوگوں کے جائیدادوں کے رقومات خرد برد کی کوشش ہورہا ہے انہون نے کہا کہ جو روڑ بنانے کے نام مختلف علاقوں کے روڈ کو کھنڈر بنادیا گیا ہے۔

اور ان پر گردوغبار اڑنے سے لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں واٹر سپلائی کالج کی تعمیر کے نام پرزمینوں پرقبضہ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر لینڈ مافیا کا سرغنہ ہیان کے ایما پر زمینوں پر قبضہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی پنجگور کے غریب عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور نا انصافیوں کے خلاف ہر محاذ سے آواز اٹھانے گی انہوں نے تمام تحقیقاتی اداروں چیف سیکرٹری بلوچستان کمشنر مکران اور دیگر سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے