|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں افطاری وسحری کے دوران گیس لوڈشیڈنگ برقرار، امور خانہ داری میں صارفین کومشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہ صیام شروع ہوتے ہی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں افطاروسحری کے دوران گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔

جس کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو امورخانہ داری کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماہ صیام کے دوران بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مگر افسوس کہ سوئی گیس حکام حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیررہے ہیں اور معمولات سے ہٹ کر بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کررہے ہیں اگر گیس فراہم بھی کی جاتی ہے تو اس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا وزیراعلیٰ بلوچستان اس کا نوٹس لے اور عوام کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے گیس حکام کو پابندکرے۔