|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2020

کوئٹہ: محکمہ پی ڈی ایم اے نے اپنا ہینڈسیناٹائزر متعارف کروادیا،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل نسیم کے مطابق پی ڈی ایم اے ہینڈسیناٹائزر محکمہ دفاتر،ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر مفت تقسیم کرے گا۔

جبکہ ہینڈسیناٹائزر کی تیاری میں ماہرین کی مدد لی گئی ہے،ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل نسیم نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار سے زائد بوتلیں تیار کی ہیں ہینڈسیناٹائزر متعارف کروانے کا مقصد عوام کو کورونا سے بچانا اور آگاہی فراہم کرنا ہے۔