|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2020

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار ٹھپ، آئن لائن کاروبار کرنے والوں کی قسمت جاگ گئی، آن لائن کاروبار میں خواتین بازی لے گئی۔ تفصیلات کے مطابق کو ئٹہ سمیت بلوچستان میں کورونا وائرس کی وباء سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں اس صورت حال میں آن لائن کاروبار شروع کرنے والوں کی قسمت جاگ گئی۔

کا روباری حضرات کی طرح گھروں میں رہ کر کا روبار کر نیوالی خواتین کوبھی سامان خراب ہونے کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اس مشکل حالات سے سے نکلنے کے لئے آن لائن کاروبار کے بارے میں معلومات رکھنے والے خواتین خوب فائد ہ اٹھا رہی ہیں فیس بک،واٹس اپ اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے کاسمیٹکس کے سامان فروخت کررہی ہیں۔