|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2020

خضدار: کرونا وائرس کے پیش نظر معروف بزرگ ہستی درگاہ سخی بلاول شاہ(شاہ نورانی)کا تین روزہ سالانہ عرس کے تقریبات منسوخ کر دئیے گئے واضح رہے کہ رمضان المبارک کے 9 تاریخ سے 11 تاریخ تک درگاہ سخی بلاول شاہ المعروف شاہ نورانی کا تین روزہ سالانہ عرس عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے مگر امسال کرونا وائرس کی وجہ سے عرس کی تمام تر تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔

اور اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اقبال کھوسہ نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے تمام درگاہوں پر تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اسی وجہ سے درگاہ شاہ نورانی کا تین روزہ سالانہ عرس منسوخ کردیا گیا ہے اور درگاہ کے چاروں اطراف لیویز فورس و دیگر سیکورٹی اداروں نے سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور تمام زائرین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سال عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے سفر نہ کریں