ڈیرہ مراد جمالی: رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی صوبائی وزراء حاجی محمد خان لہڑی اور میر سکندر خان عمرانی کے حلقہ انتخاب کی سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں ادوایات کی کمی زور پکڑ گئی۔
مریض بخار کھانسی پیٹ درد سمیت ادویات کیلئے رل گئے ہیں مجبوراء پرائیوٹ میڈیکل اسٹوروں سے ادویات خریدنے کیلئے اناج مال مویشی فروخت کرنے ادھار سود پر پیسے لینے پر مجبورسول ہسپتال انتظامیہ نے چپ کا روزہ رکھ لیان کروڑ روپے ایم ایس ہسپتال کے پاس ہونے کے باوجود ٹینڈر نہ سکے تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی ڈویژنل ہسپتال ہونے کے باوجود بخار کھانسی دست پیٹ درد کی ادویات سے بھی محروم ہونے سے مریض ادوایات کیلئے رل گئے ہیں۔
مجبور نجی میڈیکل سے ادویات خریدنے پر مجبور ہوچکے ہیں ایم ایس ہسپتال کے پاس تین کروڑ روپے ہونے کے باوجود ادویات کی عدم خریدای مختلف سوالات کو جنم دے رہی ہے نصیرآباد کے عوامی حلقوں نے رکن قومی اسمبلی میر خالد خان مگسی صوبائی وزراء حاجی محمد خان لہڑی اور میر سکندر خان عمرانی سے مطالبہ کیا۔
سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کو ادویات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں رابطہ کرنے پر سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ (ایم ایس)ڈاکٹر ایاز خان جمالی نے بتایاکہ سول ہسپتال کو ادویات فراہم کرنا صوبائی صحت کے ایم ایس ڈی کا کام ہے۔