صحبت پور: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرو سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سخت ترین لاک ڈاؤن مساجد وعبادت گاہوں پرپابندی لگانے کے باوجودکروناکے مریضوں کی تعدادمیں کمی کے بجائے اضافے کیساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کیا ہے۔سندھ کے صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ وہ کروناکے خلاف حکمت عملی پرنظرثانی کریں۔
تاکہ عوام اس وباء سے بچایاجاسکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے انتہائی سخت محنت اورپُھرتی وکمال سے صوبے میں باقی صوبوں سے پہلے لاک ڈاؤن تو شروع کردیا۔اورصوبے بھرمیں تمام مساجداورعبادت گاہوں کو بندکردیا۔لیکن ان سب کے باوجودصوبے کروناکی مریضوں کی تعدادمیں روزبروزاضافے کے بعد ملک بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ہماری صوبائی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی حکمت عملی پرنظرثانی کرتے ہوئے نئے سرے سے کروناخلاف اقدامات اٹھائے تاکہ سندھ کے عوام کو اس وباء سے بچایاجا سکے۔