کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ کا لاک ڈاؤ ن کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن شروع، ایک شاپنگ مال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج،124 دکانیں سیل،81 افرادگرفتار،178 گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پرایک شاپنگ مال کے مالک کیک خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی کے مطابق بار ہا ہدایات اوردکانوں کے سیل کرنے کے باوجود ازخود سیل توڑ کر کاروبار کرنے والے ایک شاپنگ مال کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کردیاگیا مقدمہ سٹی تھانے میں کارروائیوں میں حصہ لینے والے لیویز اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی نے کہا ہے کہ مقدمہ میں دفعہ144اورلاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہوا۔کارروائی کے دوارن شاپنگ میں موجود 100 سے زائد افراد کو بھی وارننگ جاری کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نداکاظمی کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران شاپنگ مال سمیت124 دکانیں سیل 81 افرادکو گرفتارکرلیاگیا ہے۔
دوسری جانب لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر شہر میں اسپیشل مجسٹریٹ نے کارروائی کے دوران کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر371 گاڑیوں کو چیک کیا اس دوران178 گاڑیوں کا چالان کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران ڈبل سواری پرمتعدد موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔