|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2020

یمن کی الحوثی تحریک کے اہم لیڈر محمد عبدالکریم الحمران کو ملک کے مغربی علاقے میں لڑائی کے دوران قتل کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق محمد عبدالکریم یمن کے وسطی علاقے کے دو صوبوں میں حوثیوں کے کمانڈر تھے ، اس برس حوثیوں کا یہ سب سے اہم جانی نقصان ہے۔

ذرائع کے مطابق انہیں سروہ شہر میں نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے کی تفصیل نہیں جاری نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حوثی ایک ماہ سے معارب شہر پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں، حوثی فوج کے ترجمان نے 30 اپریل کو دعوی کیا تھا کہ معارب شہر کے علاوہ اطراف کے تمام علاقوں اور فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔