|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

 امریکی صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ میں بھی کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے اسٹاف ممبرز میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا اسسٹنٹ بیٹی کے ساتھ ساتھ کام کرتا تھا جو کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ان کے آس پاس نہیں آیا۔

ایوانکا ٹرمپ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے ان کے ساتھ ٹیلی فون کے ذریعے کام کر رہی تھی۔