|

وقتِ اشاعت :   May 9 – 2020

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کی ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کے قائد سردار اخترمینگل نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں تین ارب رو پے کے اکتیس گریڈ اسٹیشنوں کو شامل کیئے تھے جن میں سے چھ گریڈ اسٹیشن منظور ہو گئے ہیں ان میں کپوتو گریڈ اسٹیشن بھی شامل ہیں اور یہ ترقیاتی اسکیمات وفاقی پی ایس ڈی پی میں ہمارے چھ نقاط میں شامل ہیں جبکہ سریاب پیکج اور کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بھی پی این پی کے چھ نقاط کا حصہ ہیں۔

بلوچستان میں حکمران جماعت اپنی کرپشن چھپانے کے لیئے دوسروں پر تنقید کے بجائے کرپٹ افراد کو اپنے صفوں میں تلاش کرے حکمران جماعت دوسروں کی ترقیاتی کام اپنے کھاتے میں ڈالنے سے گریز کرے قلات میں گزشتہ روزباپ پارٹی کے کارکنوں کی احساس پروگرام کے مستحقین سے مبینہ طور پر بھتہ وصول کرتے ہوئے ریٹیلر اور کارکنان گرفتار کرلیئے گئے ہیں ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں۔

بی این پی کے قائد سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل کو جس جرئت مدانہ انداز میں اٹھایا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے ضلعی جنرل سیکریٹری احمد نواز بلوچ عبدالفتاح عالیزئی کامریڈ علی اکبر دہوار عبدالعلیم مینگل اور دیگر بھی موجود تھے۔

میر قادر بخش مینگل نے کہا کہ حکمران جماعت کی طرف سے قلات میں لیویز اور پی ڈی ایم ائے کی اسامیوں کو بندر بانٹ کرکے میرٹ کو پامال کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کو نواز گیا اسی طرح تمام ترقیاتی اسکیمات کی ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کیئے گئے ہیں اور ناقص مٹریل سے اسکیمات تعمیر کیئے گئے لاکھوں روپے کی بجٹ سے تعمیر کی گئی نیچارہ کااسٹیڈیم ناقص مٹریل کی وجہ سے ہوا کی ہلکے جونکھے سے زمین بوس ہو گئی۔

قلات میں حکمران پارٹی پورانی ترقیاتی اسکیموں کو نیا رنگ دے اپنے کھاتے میں ڈالانے کی کوشش کیئے جارہے ہیں پندران کش کی تیار واٹر سپلائی اسکیم میں نیا ٹرائی پارٹ لگا کر اسکیم کی پوری بجٹ ہڑپ کیئے جارہے ہیں دوسری جانب احساس پروگرام میں کرپشن کی واضح مثال باپ پارٹی کے کارکنوں او ر ریٹیلر کی گرفتاری ہے جو مبینہ طور پر مستحقین سے پندرہ سو رو پے سے لیکر دو ہزار روپے بھتہ وصول کیئے جارہے تھے۔

جس پر تحصیلدار قلات نے چھاپہ مار کر ریٹیلراور باپ پارٹی کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا جو کہ باپ پارٹی کی کرپشن کی منہ بولتا ثبوت ہیں احساس پروگرام میں باپ پارٹی کے کارکنوں کو نوازا جارہا ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ احسا س پروگرام میں کرپشن میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کیا جائے