خضدار: ٹڈی دل کی یلغار ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں فصلات کو شدید نقصان کاشتکاروں اور زمینداوں کی جانب سے حکومت سے ٹڈی کے خاتمے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے مختلف تحصیلوں جن میں زہری کے علاقے یکبوزی نورگامہ تلاوان گزان زالکان بھپو بدوکشتہ سب تحصیل باغبانہ میں پھیشک ترندین مولہ کے علاقوں پاشتہ خان وہیر اور دیگر علاقے ٹڈی دل کی یلغار سے متا اثر ہوگئے ہیں۔
ان علاقوں میں تیار سبزیات اور ٹماٹر گوبھی کپاس گندم جو پیاز زیرہ اوغیرہ بری طرح ہو گئے ہیں ٹڈی دل کی یلغار سے نہ صرف ذراعت کا شعبہ متا اثرہورہا ہے بلکہ قدرتی چراگاہوں کو بھی نقصان پہنچاہے تاہم محکمہ توسیعی ذراعت کے ذرعی ماہرین کی ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت متا اثرہ علاقوں میں کام کرہی ہیں واضح رہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے مہیا کردہ مشینری غیر معیاری ہونے کے باعث اسپرے کا کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کو آٹھ پاور جنریٹر اور ایک الوا ماس اور بیس عدد نیپ سیک مشینری فراہم کی گئی ہے جن میں بیشتر استعمال کے قابل نہیں زمینداروں کاشتکاروں کی اجنب سے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹڈی دل کی بروقت اور بلاتاخیر خاتمے کے لیے اقدامات کئے جائیں اور زمینداروں کے لئے خصوصی پیکج دیاجائے