|

وقتِ اشاعت :   May 15 – 2020

گوادر: آل پارٹیز نے کیسکو آفیس کو تالا لگادیا،ایکسین کیسکو اور آل پارٹیز رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام،ایکسین کیسکو کا لوڈشیڈنگ شیڈول دینے انکار آفس چھوڑ کر باہر نکل گئے شاٹ فال کے باعث 24 گھنٹے بجلی فراہم نہیں کرسکتے لوڈشیڈنگ دورانیہ کو کم کیا ہے ایکسین کیسکو امیر علی بگٹی کا موقف تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز اور کیسکو حکام گوادر کے مابین مزاکرات ناکام ہوگئے۔

ایکسیئن کیسکو گوادر نے لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ اور شیڈول تحریری طور پر دینے سے انکار کردیا اس دوران واپڈا یونین کے چیئرمین طارق بھی ایکسین کے رویہ اور انکار پر ناراض ہوکر مزاکرات چھوڑ کر چلے گئے واپڈا یونین کے چیئرمین طارق بلوچ نے بتایا ہم عوام کو جواب دینے اور اس کو باخبر رکھنے کے قانونی طور پابند ہیں دوسری جانب پولیس کہ آل پارٹیز کو کیسکو کے آفس کی تالابندی سے روکنے کی کوشش کی۔

تاہم آل پارٹیز کے کارکنان نے پولیس کا حصار توڑ کر کیسکو آفس کو تالا لگانے میں کامیاب ہوگئے واضح رہے کہ اے سی مکران نے چند روز قبل آل پارٹیز گوادر سے مزاکرات میں وعدہ کیا تھا کہ ماہ رمضان میں گوادر کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی۔

مگر 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے بجائے لودشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ کردیا گیا آل پارٹیز گوادر کے مطابق وہ پہلے مرحلے میں آفس کی تالابندی کریں گے کیسکو ایکسین بجلی کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ نہیں آل پارٹیز رہنماں سے اس کا نامناسب رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ کیسکو حکام گوادر کے عوام کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں۔